Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں: شرجیل میمن

سندھ میں ڈینگی تیزی سےبڑھ رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2022 06:53pm
حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب : آج نیوز یوٹیوب
حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب : آج نیوز یوٹیوب

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ایسے وقت میں جب پورے ملک میں سیلاب و بارش سے کروڑوں افراد بے گھر، بھوک و افلاس میں مبتلا ہیں عمران خان جلسے کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کو جب یوم دفاع پاکستان تھا عمران خان اس دن جلسہ کرکے اداروں کی کردار کشی کررہے تھے ، اس وقت بڑی تعداد میں لوگ کھانے سے محروم ہیں، ڈینگی سے لڑرہے ہیں ، ہم خود پانی سے جنگ کررہے ہیں ایسے میں یہ شخص عوام ، فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے جھگڑا کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو فرح گوگی کی کرپشن پر خاموش رہیں اور ان کی جھوٹی تعریف کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناکام سیاستدان تو ہیں ہی اچھے انسان بھی نہیں ہیں- یہ سوشل میڈیا پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بدترین سیلابی آفت کا سامنا ہے اور ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے، بارش اور سیلاب سے اب تک 101 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، 11ہزار558افراد زخمی ہوئے، 11لاکھ 95ہزار مکانوں کو جزوی نقصان ہوا ہے ،5لاکھ 82ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ بھر میں 45ہزار جانور مرے ، 82لاکھ ایکڑ زمین کو نقصان پہنچا ہے- سندھ میں 2021 ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں جن میں 5لاکھ 24ہزار افرا دکومنتقل کیا گیا ہے، ایک لاکھ 40ہزار ٹینٹ تقسیم کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل میں پانی کی صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے ،اس وقت میرپورخاص، سانگھڑ، مٹیاری، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اورجھڈو میں پانی موجود ہے جسے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے18،18گھنٹےکام کررہے ہیں، حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن امدادکیلئےکوشاں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ کاامتحان ملتوی کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثرہے، سیلاب کے باعث13سوافرادجاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث کروڑوں لوگ متاثر،لاکھوں بے گھرہوئے۔

Information Minister

Hyderabad

Sharjeel Memon