Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کی بحالی میں ناکامی، معظم عباسی نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل طورپربے بس ہوں۔ معظم عباسی
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2022 03:03pm
معظم علی عباسی (فوٹو:فائل)
معظم علی عباسی (فوٹو:فائل)

کراچی: سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں سندھ حکومت کی ناکامی پرگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس حوالے سے جی ڈی اے رہنما و رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں بحالی کے کاموں میں ناکام ہوئی، سندھ میں متاثرین کی بحالی میں تمام محکمے مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

استعفیٰ کے متن میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل طورپربے بس ہوں، اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

یاد رہے کہ معظم علی عباسی پی ایس 11لاڑکانہ ٹو سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

Larkana

Floods in Pakistan

Moazam Ali Abbasi