Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشدیپ سنگھ کے حق میں سابق بھارتی وزیراعظم بول پڑے

مسلمان کی خراب کارکردگی ہو تو وہ غدار ہوجاتا ہے
شائع 07 ستمبر 2022 12:20am
یہ امتیازی سلوک کب تک چلے گا۔ فوٹو — فائل
یہ امتیازی سلوک کب تک چلے گا۔ فوٹو — فائل

فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے حق میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سامنے آگئے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کیچ ڈراپ کرنے کے بعد ہندو انتہاء پسندوں کے نشانے پر ہیں۔

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمان کی خراب کارکردگی ہو تو وہ غدار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سکھ کی خراب کاکردگی ہو تو وہ خالصتانی لیکن اسی طرح کسی ہندو کی خراب کارکردگی ہو تو وہ آؤٹ آف فارم ہوجاتا ہے، یہ امتیازی سلوک کب تک چلے گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ کے دوران ارشدیپ سنگھ نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی کا کیچ چھوڑا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹویٹر

India vs Pakistan

Asia Cup 2022