Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیر اروشی روٹیلا، ہمارے لڑکے سے دور رہیں

اُروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی ویڈیو سٹوری وائرل
شائع 06 ستمبر 2022 11:21pm

معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردی۔

ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔

وڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا کا ڈھیر لگ گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اروشی کو نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں ۔

Naseem shah

Urvashi Rautela