Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان اور وسیم اکرم کی ’منی بیک گارنٹی ’

فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی
شائع 06 ستمبر 2022 11:07pm

فیصل قریشی نے اپنے آفیشل فیس بک اکائونٹ سے فلم ‘منی بیک گارنٹی’ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔

فلم میں پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں سپراسٹار فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

فلم کا پہلا ٹیزر بھی جلد ریلیز کر دیا جائیگا اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

فلم 2020 کو ریلیز کی جانے والی تھی تاہم وبائی مرض کوڈ 19 کی وجہ سے ریلیز ملتوی کر دی گئی تاہم اب یہ فلم 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں زینت گی۔

فلم چار گانوں پر مبنی ہے جن میں پارٹی نمبر’کمی نہ ہو’ ڈانس نمبر’دل پے حکومت’ ہے جس میں آواز کا جادو کرن وسیم رضا، تحسین وجاہت چشتی اور اصفر حسین نے جگایا ہے۔

سیچوایشنل ٹریک ‘پیسہ’ کو شہزاد رائے نے گایا ہے اور چوتھا گانا ٹائٹل ٹریک ہے جس پر کام جاری ہے جبکہ ٹائٹل ٹریک کے بول فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی نے لکھے ہیں۔

فلم میں کوریوگرافی کے فرائض سونو ڈینجریس اور وہاب شاہ سرانجام دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار،عائشہ عمر، شنیرا اکرم، افضل ریمبو، گوہررشید، کرن ملک،حنا دلپزیر ، مانی، جاوید شیخ، علی سفینہ اور شایان خان شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کراچی، لاہور اور ہیوسٹن (امریکا) میں ہوئی۔

Fawad Khan

Wasim Akram

MBG

Faisal Qureshi