Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کی “گُڈ بائے” کا چونکا دینے والا ٹریلرریلیز

امیتابھ بچن اوررشمیکا مندانا کی نئی فلم “ گُڈ بائے“ کا ٹریلرریلیزکردیا گیا، بالاجی موشن پکچرز کی تیارکردہ یہ فلم ایک...
شائع 06 ستمبر 2022 04:00pm

امیتابھ بچن اوررشمیکا مندانا کی نئی فلم “ گُڈ بائے“ کا ٹریلرریلیزکردیا گیا، بالاجی موشن پکچرز کی تیارکردہ یہ فلم ایک مکمل فیملی ڈرامہ ہے۔

اداکارہ رشمیکا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، “ ہماری “گڈ بائے” کا ایک حصہ اب آپ کا ہے، یہ بہت ساری وجوہات کی بناء پرخاص ہے“۔

فلم کے ہدایت کارکوئین فیم فلمسازوکاس بہل ہیں، امیتابھ اور رشمیکا کے علاوہ دیگرکاسٹ میں نینا گپتا، پاویل گلاٹی، آشیش ودیارتھی، سنیل گروور، ایلی اورام، ساحل مہتا، شیون نارنگ، اور ابھیشیک خان سمیت دیگرشامل ہیں۔

ٹریلرکے مطابق فلم کی کہانی بنیادی طور پر نینا گُپتا کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار نبھایا۔

نینا گپتا کی موت کے بعد آخری رسومات سے قبل پورا خاندان صدمے میں ہے لیکن امیتابھ بچن کی بیٹی رسوم ورواج کو لے کر ڈٹ جاتی ہے۔ امیتابھ بچن کو قدامت پرست خیالات کا مالک دکھایا گیا ہے جو اپنی اولاد کی بیشتر باتوں سے اتفاق نہیں کرتے۔

فلم نینا گپتا کی موت کے گرد گھومتی ہے، جو امیتابھ کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہے، جب خاندان اس سانحے سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ رشمیکا، بیٹی، رسم و رواج کا مقابلہ کرتی ہے اور طریقے سے بحث کرتی ہے۔

دی کپل شرما شو کے معروف کامیڈین سنیل پنڈت کا کردار نبھا رہے ادا کر رہے ہیں جو ماں کی آخری رسومات ادا کرنے بیرون ملک سے آتا ہے۔

فلم 7 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Bollywood

Amitabh Bachchan

Rashmika Mandana

Good BYE

Vikas Bahl