سیلاب میں 1200 اسپتال زیر آب آئے ہیں: وزیر صحت سندھ
دو ماہ میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔
وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سیلاب میں 12 سو سے زائد اسپتال زیرآب آئے ہیں، عملے اور ڈاکٹروں کومتاثرین تک پہنچانے میں مسائل ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ دو ماہ میں 8 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، یونیسف نے سیلاب متاثرین کیلیے ادویات بھیجی ہیں جن کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ڈونرز سے پیسے نہیں لیں گے انہیں کہیں گے وہ اسپتالوں کی بحالی پر کام کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبے میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے، کراچی اور حیدرآباد زیادہ متاثر ہیں۔
Sindh floods
Dr Azra Pechuho
Sindh Health Minister
مقبول ترین
Comments are closed on this story.