شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 5 جوان شہید
ہلاک دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملے میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فوسز کا سرج آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبدالہ ہوا جس میں آرمی کے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملے میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز سمیت حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ بھی شامل ہیں۔
ISPR
North Waziristan
pakistan army
terrorist killed
armed forces
مقبول ترین
Comments are closed on this story.