Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان کی فلم’ضرار’ کا انتظار پھر طویل ہوگیا

فلم کی ریلیز ایک بار پھر مؤخر کرکے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
شائع 05 ستمبر 2022 09:39pm

مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی شان شاہد کی فلم ‘ضرار’ کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔

اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث فلم’ضرار’ کی ریلیز ایک ہفتے کیلئے مؤخر کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم اب 23 ستمبر کے بجائے 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم ‘ضرار’ کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا کیوں کہ فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔

اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں شان شاہد ، ندیم بیگ، کرن ملک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے،خاص طور پر سندھ ،بلوچستان سیلاب کے باعث بہت متاثر ہوئے ہیں۔

Shaan Shahid