Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہیش بھٹ مسلمان ہوچکے ہیں، بھارتی اداکارہ کا دعوی

اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلم ساز اپنا اصلی نام چھپاتے ہیں
شائع 05 ستمبر 2022 09:24pm

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ساز مہیش بھٹ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنا اصلی نام’اسلم’ لوگوں سے چھپاتے ہیں۔

انسٹاگرام پر مہیش بھٹ کی پرانی وڈیوز کے کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مہیش بھٹ کو نشانے پر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو شاعرانہ طور پر تشدد پر اکساتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ جب مسلمان ہوچکے ہیں تو ان کو ایک مخصوص مذہبی شناخت والا نام نہیں رکھنا چاہئے۔

کنگنا نے کہا کہ مہیش بھٹ نے اپنا نام اور مذہب سونی راز دان سے شادی کے لیے تبدیل کیا ہے، یہ (اسلم) خوبصورت نام ہے، انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔

Kangana Ranaut

Mahesh Bhatt