Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق، تعداد 1325 ہوگئی

سیلاب کے باعث 246 پلوں اور 5 ہزار 735 کلو میٹر پر مشتمل سڑک کو نقصان پہنچا ہے
شائع 05 ستمبر 2022 09:04pm
اب تک بارشوں اور سیلاب  کے باعث 1325 افراد جاں بحق۔ فوٹو آئی نیوز
اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 1325 افراد جاں بحق۔ فوٹو آئی نیوز

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 1325 افراد جان کی بازى ہار گئے جن میں 586 مرد، 264 خواتين اور 466 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 703 ہوگئی ہے، سندھ 8321 زخمیوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ پنجاب 3884، خیبرپختونخوا 348 اور بلوچستان میں 164 افراد زخمى ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 269 گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 59 ہزار 992 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 11 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 246 پلوں اور 5 ہزار 735 کلو میٹر پر مشتمل سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

floods

NDMA

Sindh floods

Floods in Pakistan