Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پینٹ کی جیب میں گلاس، سلمان خان کی ویڈیو وائرل

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
شائع 05 ستمبر 2022 08:41pm

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھ کر پارٹی پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان کان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز پینٹ کی جیب میں رکھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

گلاس کو اس طرح سے رکھتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔

سلمان کے ان کے کچھ مداح ان کے اس غیر معمولی انداز سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ کچھ کے ذہن میں کئی سوالات چل رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصروں میں لکھا کہ “یہ کیا ہے بھائی،” ۔

ایک اور نے کہا کہ بھائی اپنا گلاس لیکے جاتے ہیں آج پورا پارٹی کا موڈ آن ہے۔

“ ایک مداح نے یہ بھی کہا کہ بھائی جان کی ننجا کی تکنیک۔

Viral Video

Salman Khan