فوج کا کام سیاستدانوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج کا کام سیاستدانوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انہوں نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں بات کرنے سے گریز کریں۔
وزیردفاع کے مطابق عمران خان دفاع کو نقصان پہنچارہے ہیں، انہوں نے معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اب اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ وہ ملک میں افراتفری چاہتے ہیں جبکہ ان سے اقتدارآئینی اندازمیں چھینا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرپرستی نہ ہوتوعمران خان اداروں کے خلاف بات کرتےہیں، وہ اپنی چوری کا تحفظ چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہیں ہوسکتے۔
وفاقی وزیردفاع نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس پرپردہ ڈالانا چاہتے ہیں انہوں نے تسلیم کیا کہ ہیرے سستی چیزہیں۔ ادارے کسی کرپشن کو تحفظ دینے کو تیارنہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے آئی ایم ایف پرگروام کے خلاف سازش کی اوراب اپنے مفاد کیلئے ملکی مفادات کو داؤ پرلگایا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب عمران خان کے ساتھیوں نے انہیں چھوڑا تو ہم نےعدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ان کی حکومت کا خاتمہ کیا، جبکہ انہوں نے گزشتہ سال اپنے دورحکومت میں بھی آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنایا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد انہوں نے جس طرح ہماری مسلح افواج کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا اس کے آپ سب گواہ ہیں کہ کیسے انہوں نےمخلتف قسم کے نام فوج کو دینے شروع کیے۔
خواجہ آصف نے امدادی سرگرمیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرحدوں کی امین پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے۔
Comments are closed on this story.