کینیڈا: 10افراد کو قتل کرنے والے دو حملہ آوروں میں ایک کی لاش برآمد
کینیڈین پولیس نے بیان میں کہا کہ ساسکیچیوان میں اتوارکو ہونے والے حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد میں سے ایک کی مردہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن کی لاش جیمز اسمتھ کری نیشن میں ملی تھی، جبکہ دونوں مشتبہ افراد آپس میں بھائی تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ مائیلس سینڈرسن اب بھی مفرور ہے۔
گزشتہ روزکینیڈا کے صوبے ساسکیچیوان میں دو حملہ آوروں نے 10 افراد کو چاقو کے وار سے قتل اور 15 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔
قتل کی ہولناک واردات پرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ساسکیچیوان میں ہونے والا حملہ ہولناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اورمقامی حکام کی ہونے والی پیش رفت تازہ سے آگاہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کا نام جاری کیا ہے، جن میں 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن اور 30 سالہ مائلس سینڈرسن شامل ہیں اور ان کی تصاویرسمیت تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔
مقامی میڈیا کو ایک خاتون نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 10 افراد میں دو بچوں کی ماں بھی شامل ہے۔
پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کا نام 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن اور 30 سالہ مائلس سینڈرسن کے طور پر ظاہر کیا ساتھ ہی ان کی تصاوی اور تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ افراد کو دیکھیں، توان کی اطلاع دیں، اپنی حفاظت کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
Comments are closed on this story.