Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیاکپ: بھارت کی شکست سے آرمی چیف، وزیراعظم اوردیگر رہنما بھی خوش

مریم نوازنے شکریہ اداکیا تو عمران خان نے جیت کو ضروری قراردیا
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2022 10:51am
پاکستانی ٹیم نے انتہائی دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھا، عمران خان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستانی ٹیم نے انتہائی دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھا، عمران خان فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھارت کیخلاف شاندار فتح پر قوم ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

شاباش ٹیم پاکستان، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے، وزیراعظم

شاباش ٹیم پاکستان، وزیراعظم شہبازشریف نے ایشیا کپ ٹی 20 کےسپر4 مرحلے میں بھارت کو شکست دینے پر قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے۔

بھارت کیخلاف شاندار کامیابی ، بلاول بھٹو کاتمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعا گو ہوں ہماری کرکٹ ٹیم اور پاکستان ہمیشہ سرخرو ہوں۔

مریم نواز کی قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ خوفناک آفت کے درمیان ہمارے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹیں لانے کیلئے آپ کا شکریہ۔۔ شاباش ٹیم پاکستان۔ پاکستان زندہ باد!

پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق کپتان عمران خان نے بھارت کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ٹیم پاکستان کو زبردست فائٹ بیک اور جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستانی ٹیم نے انتہائی دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھا، مشکل وقت میں قوم کا مورال بلند کرنے کیلیے یہ جیت ضروری تھی۔

ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے، آرمی چیف

دوسری جانب مسلح افواج نے بھی قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

COAS

Maryam Nawaz

imran khan

Bilawal Bhutto Zardari

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

PM Shehbaz Sharif

Asia cup

Asia Cup 2022

Pakistan vs India