Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
شائع 04 ستمبر 2022 04:53pm
فواد چوہدری (فوٹو: فائل)
فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیک ڈور گفتگو وہاں ہوتی ہے جہاں معاملات عوام کی بجائے اشرافیہ نے طے کرنے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں، فیصلے عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔

pti

ٹویٹر

Fawad Chaudhary