Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیہون شہر کو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو کٹ لگایا: مراد علی شاہ

تیز ہوا کے باعث منچھرجھیل کے بند پر پانی کا دباؤ تھا۔
شائع 04 ستمبر 2022 04:29pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو: فائل)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیہون شہر کو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو کٹ لگایا گیا ہے۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کے باعث منچھرجھیل کے بند پر پانی کا دباؤ تھا، سیہون شہرکوخطرہ تھا جس کے باعث کٹ لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو کٹ لگانے سے پانچ یونین کونسلز متاثر ہوں گی۔ پورے سندھ کا پانی منچھرجھیل میں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بھان سعید آباد اور سیہون کو بچائیں،اس مشکل صورتحال میں ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ “منچھر جھیل کے بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا امکان ہے، اس لیے لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ علاقہ خالی کر دیں اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔”

سندھ کے مختلف اضلاع تاحال اب بھی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، ہرجگہ پانی، کئی مکانات منہدم، سڑکیں برباد اور کھانے پینے کی اشیاء نایاب ہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

sindh chief minister