Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کی نئی کامیڈی فلم کا پوسٹر جاری

فلم آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 04 ستمبر 2022 03:52pm
تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ:  امیتابھ بچن
تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ: امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ‘گڈ بائے’ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے۔

امیتابھ بچن نے فلم کا پوسٹراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئرکیا ہے، جس کی کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فلم آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو ریلیزکی جائے گی۔

فلم گڈ بائے’ کوایکتا کپورنے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندنا مرکزی کردارادا کرتی نظرآئیں گی۔

فلم کے پہلے پوسٹرمیں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا کو باپ بیٹی کے ایک خوبصورت رشتے میں دکھایا گیا ہے اوردونوں پوسٹرمیں پتنگ اڑاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

Bollywood

Amitabh Bachchan