Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے سیلاب کا فائدہ بتادیا

سابق وزیر اعظم کے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی
شائع 04 ستمبر 2022 12:09am

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب پانی اترے گا تو گندم کی فصل اچھی ہوگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نےدیکھا کہ بہت سا علاقہ پانی کے نیچے ہے، جب یہ پانی اترے گا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ جب لوگ اپنی فصل اگائیں گے تو گندم کی فصل اچھی ہوگی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بہہ گئی ہیں اور دیہی علاقوں میں لوگ اپنا ذریعہ معاش اور سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ بیان فوری طور پر وائرل ہوا اور کہا گیا عمران خان نے سیلاب زدگان کا مذاق اڑایا ہے۔

طنز و مزاح لکھنے والے فیصل چوہدری نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ یہ سننے کے بعد اقوام متحدہ نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنے ملکوں میں سیلاب لانے کا حکم دے دیا ۔ دنیا بھر سے غذائی قلت ختم کرے کا فارمولہ سامنا آگیا ۔

imran khan