Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی گلوکار کی مداح ہوگیں

اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار کو ٹیگ بھی کیا ہے
شائع 03 ستمبر 2022 11:53pm

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کی مداح ہوگیں۔

دانیال ظفر کے اڑھ چلیے کی تعریف کے بعد اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی گلوکار ’شمعون اسماعیل کی ‘ماریجوانا’ گانے کو نہ صرف اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا بلکہ انہوں نے اپنے پوسٹ پر گلوکار کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

سشمیتا سین نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے دوران ڈرون کے ذریعہ بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سمندر میں جیٹ سکینگ کرتی نظر آرہی ہیں اس ویڈیو کے پیچھے شمعون اسماعیل کا گانا سنا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’ وہاں پانی تیز اور ہوا نرم ہوسکتی ہے، زندگی واقعی وہی ہے جو آپ اسے بنانا چاہتے ہو’۔ میں اور میری لڑکیاں ایک ساتھ ان لہروں پر سوار ہیں لیکن سب سے پہلے میں پانی دیکھ لوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک اور پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کے گانے کو اپنے انسٹاگرام ویڈیو میں شامل کیا تھا۔

Sushmita Sen

Shamoon Ismail