Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ میں جیکولین سے کوئی تعلق نہیں ہے

منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس میں اداکارہ نورافتیحی سے 6 گھنٹے تفتیش
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2022 07:21pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتیحی سے دہلی پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں 4 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی پر 200 کروڑ بھارتی روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر سے مہنگی گاڑی سمیت قیمتی تحائف لینے کا الزام عائد ہیں۔

200 کروڑکی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کیس سے متعلق دہلی پولیس نے اداکارہ نورا فتیحی سے تقریبا 6 گھنٹے تفتیش کی ۔

اے این آئی کے مطابق نورا فتحی سے 50 سے زیادہ سوالات پوچھے گئے کہ انہیں کون سے تحائف ملے، انہوں نے کس سے بات کی، وہ ان سے کہاں ملی وغیرہ وغیرہ۔ وہ تعاون کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا جیکولین فرنینڈس اورسکیش چندرشیکھرسے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکارہ نورا فتیحی سے کیس کے گواہ کے طورپر پوچھ گچھ کی گئی جب انہوں نے کہا کہ “انہیں گاڑی چندر شیکھر کی بیوی نے ایک خیراتی پروگرام میں شرکت کرنے پر تحفتاً دی تھی”۔

دوسری جانب 200 کروڑ بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے الزام عائد کیا تھا کہ “نورا فتیحی سے نرم رویہ رکھا جا رہا ہے جبکہ ان سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے”۔

جیکولین فرنینڈس پرسکیش چندرشیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے اور چندرشیکھر کی سرگرمیوں سے واقف ہونے کے الزامات عائد ہیں۔

money laundering

Jacqueline Fernandez

Nora Fatehi