Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا مشہور انڈر پاس یا افغانستان کا غار؟

معروف فیشن ڈیزائنر کراچی کے انڈر پاس کی حالت زار پر برہم
شائع 03 ستمبر 2022 06:31pm

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کراچی کے مشہور انڈرپاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی۔

گزشتہ روز فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع شہدائے حق انڈرپاس کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔

دیپک پروانی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، کے ایم سی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ناظم آباد انڈرپاس ناقص مٹیریل کی انتہا ہے، انڈرپاس کے اندر روشنی ہے نہ سڑک، یہ ناقابل یقین ہے۔

Deepak Perwani