Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی جماعتیں غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں: شوکت ترین

ن لیگ والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 03:53pm
کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز
کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں، کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی گئی، اب یہ لوگ کہتے ہیں شوکت ترین غدارہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ والےاپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے کیا کام کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ نے آڈیو لیک کرنی تھی تو پہلے کر دیتے، ہمارا مقصد اپنے پیسے اپنے لوگوں پر خرچ کریں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر کبھی اپوزیشن کو غدار نہیں کہا، 50 لاکھ تنخواہ کی نوکری چھوڑ کرپاکستان آیا تھا- ڈالر کی قدر پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ بغیرسوچے سمجھے ہم پر تنقید کی گئی، گیس چارجز بڑھنے جا رہے ہیں، بجٹ پیش کرتےوقت کہا گیا مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہوگی، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔

karachi

shaukat tareen

Former Finance Minister