Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب کے بعد ریسکیو کا عمل ختم ہوچکا ہے: بیرسٹر علی سیف

غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 03:50pm

وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی سیف کا کہنا ہے کہ بارش و سیلاب کے بعد ریسکیو کا عمل ختم اور بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے، وفاقی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع کے پچیس ارب ہضم کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے متاثرہ اضللاع میں بے گھر ہونے والوں کے کے لئے قائم کیمپس ختم کئے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت متاثریں کی بحالی کے لئے اڑھائی ارب روپے جاری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی کاغان میں متعلقہ ادارے نالوں اور سٹرک کنارے تعمیرات روکنے میں ناکام رہے، غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر متاثرہ شخص کو اس کے تباہ شدہ گھر و مویشیوں کا معاوضہ دیا جائے گا۔

pti

KPK

Barrister Saif Ali