Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی کا تیمور سلیم جھگڑا سے تین دن میں مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

ایمل ولی خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر مستعفیٰ ہونے کا الٹی میٹم دے دیا۔
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 09:17pm
ایمل ولی خان (فوٹو:فائل)
ایمل ولی خان (فوٹو:فائل)

عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے تین دن میں مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا کا پاکستان کے لئے قرضے کی قسط ناکام کرنے کے بارے میں آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر تیمور سلیم جھگڑا سے تین دن کے اندر مستعفٰی ہونے الٹی میٹم دیدیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر خزانہ مستعفٰی نہ ہوئے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پڑاو ڈالیں گے۔

دوسری جانب اے این پی نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داروں کو احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

KPK

ANP

taimur jhagra