شہری انجانے میں لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا
امریکہ میں ایک شہری انجانے میں لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی آکلینڈ کاؤنٹی میں ایک 58 سالہ شخص نے انجانے میں ایک لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا، اُس شخص کو اس معاملے کا اُس وقت پتا چلا جب اسے ایک ای میل موصول ہوئی۔
ای میل میں لکھا تھا کہ اُس نے 17 اگست کو 30 ملین ڈالر ڈائمنڈ رچس سیکنڈ چانس ڈرائنگ میں لاٹری میں ایک لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔
لاٹری جیتنے والے شخص نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے ڈائمنڈ رچس کے چند ٹکٹ خریدے ضرور تھے تاہم میں نے ٹکٹ کا پچھلا حصہ کبھی نہیں پڑھا تھا اس لیے مجھے نہیں معلوم تھا کہ انہیں اسکین کرنے سے میں جیک پاٹ جیتنے والے مرحلے میں شامل ہوجاؤں گا۔
انہوں نے اپنا نام نہ بتانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے لاٹری کی ایپ کا استعمال چند نہ جیتنے والوں کو اسکین کرنے کے لیے کیا، اس وقت میرے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ میں خود کو جیک پاٹ جیتنے کے مرحلے میں داخل کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے خریدے گئے ٹکٹ لاٹری ایپ پر اسکین کیے اور انہیں دوبارہ چیک کرنے کیلئے اسکریچ کیا۔
مذکورہ شخص نے بتایا کہ جب اسے انعام کے حوالے سے ای میل موصول ہوئی تو وہ خوش ہونے سے قبل الجھن میں پڑ گیا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے اور جب مجھے معلوم ہوا کہ ٹکٹ اسکین کرنے کی بدولت میں یہ بڑا انعام جیتا ہوں تو یہ میرے لیے بہت حیران کن لمحہ تھا۔
Comments are closed on this story.