Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ فلم سے متاثر گھریلو ملازم نے معذور نوجوان کوقتل کرڈالا

نوجوان نے ملزم کو چوری کرتے دیکھ لیا تھا
شائع 02 ستمبر 2022 11:07am
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ صفائی کا کام کرنے میں اپنی بے عزتی محسوس کرتا تھا، تصویر فائل
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ صفائی کا کام کرنے میں اپنی بے عزتی محسوس کرتا تھا، تصویر فائل

بھارتی دالحکومت دہلی میں فلم سے متاثر ہو کر معذورنوجوان کو قتل کرنے کے بعد گھرسے زیورات اور نقدی لے کر غائب ہو جانے والا ملازم پکڑاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جنوبی دہلی کے علاقے صفدرجنگ میں معذورلڑکے کو قتل کرنے والے 17 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملازم نے معذورنوجوان کواس لیے قتل کرڈالا کیونکہ اس نے ملازم کوچوری کرتے دیکھ لیا تھا، نوجوان نے والدین کواطلاع دینے کی غرض سے الارم بجانے کی کوشش کی، جو قریبی مندرگئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم بالی ووڈ فلم “تم چور میں سپاہی” سے متاثر تھا، اس نے موقع پرسیاہ رنگ کے دستانے بھی چھوڑے تھے جو فلم میں بھی دکھائے گئے تھے۔

متوفی کی بہن نےپولیس کو بتایا کہ والدین اوردادی مندر گئے ہوئے تھے، ایک گھنٹے بعد وہ بھی اپنے معذور بھائی کو نوکر کے پاس چھوڑ کر گرین پارک مارکیٹ چلی گئی، ملزم کو 3 ماہ قبل ہی نوجوان کی دیکھ بھال کے لیے رکھا گیاتھا۔

مقتول کی بہن نے بتایا کہ جب وہ واپس آئی تو دیکھا کہ اس کا بھائی بیڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے اور گھریلو ملازم غائب ہے۔ گھرکا جائزہ لینے پرپتہ چلا کہ کچھ زیورات، ایک موبائل فون اور تقریباً 40,000 روپے کی نقدی بھی غائب ہے۔

ملزم نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے اس وقت پکڑا گیا جب وہ بہار کے علاقےسیتامڑھی میں اپنے آبائی شہر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا ، پولیس نے چرائے جانے والے زیورات اورنقدی بھی برآمد کرلیے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ صفائی کا کام کرنے میں اپنی بے عزتی محسوس کرتاتھا اور اسےچھوڑنا چاہتا تھا لیکن جانے سے پہلے پیسہ کمانے کے لیے گھر لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

New Delhi

Bollywood

ٰIndia