Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اداکارہ مہوش حیات بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میدان آگئیں

ہمیں بہت زیادہ اور لمبے عرصے تک کام کی ضرورت ہے، اداکارہ
شائع 01 ستمبر 2022 09:52pm

ملک بھرمیں بارشوں اورسیلاب کے باعث تباہ کن صورتحال میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی متاثرین کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوئیں ۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ لوگوں سے اپیل کررہی ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کام کیلئے مسلم چیرٹی تنظیم ‘پینی اپیل’ کے ساتھ اشتراک کریں کیوں کہ یہ تنظیم سیلاب سے شدید متاثر 30 علاقوں میں کام کررہی ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار الفاظ کافی نہیں ہوتے۔ آج میں ‘پینی اپیل’ کے ساتھ مل کر ایمرجنسی گلوبل اپیل لانچ کررہی ہوں تاکہ ان متاثرین کی مدد کی جائے جو سیلاب کے خوفناک المیے کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیرٹی تنظیم ‘پینی اپیل’ سیلاب سے شدید طور پر متاثر 30 علاقوں میں کام کررہی ہے۔ متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی اور میڈیکل کی سہولت مہیا کی جارہی ہے لیکن یہ کام بہت کم ہے۔ ہمیں بہت زیادہ اور لمبے عرصے تک کام کی ضرورت ہے۔

مشکل کی اس گھڑی میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنکاروں نےبھی قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی تو کوئی خود ہی کمربستہ مدد کو پہنچ گیا۔

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 1186 افراد جان کى بازى ہار گئے جن میں 526 مرد، 244 خواتين اور 416 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزيد 1256 افراد زخمى ہوئے، ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 4896 ہوگئی ہے۔

Mehwish Hayat