Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

نسیم شاہ اور حارث رؤف ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار

بھارت کے خلاف میچ میں دونوں بولرز کو بولنگ کرنے میں تکلیف پیش آئی تھی۔
شائع 01 ستمبر 2022 03:26pm
دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ اور حارث رؤف کو ایشیا کپ ٹی 20 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں دونوں بولرز کو بولنگ کرنے میں تکلیف پیش آئی تھی جس کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث اور نسیم کی جگہ حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

لیکن نسیم شاہ اور حارث رؤف کو کچھ روز آرام کروانے کے بعد اب مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کی۔

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، جیت کی صورت میں ہی پاکستان ٹیم سپر 4 مرحلے تک پہنچ سکتی ہے ۔

یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 28 اگست کو پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Hong Kong

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf

Naseem shah

Asia cup

asian cricket council

Asia Cup 2022