Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کی تیاریاں

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2022 03:09pm
بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کی بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کی بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔

شہباز شریف نے ہدایت کی بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کی بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔

فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ اور اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے 10ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف دیا جائے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

electricity

PM Shehbaz Sharif

solar energy