Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ مستحکم، ڈالر کے بھاؤ میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 2.06 روپے کی کمی ہوئی ہے
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2022 04:59pm
ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 15 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر کا بھاؤ 218 روپے 60 پیسے ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 2.06 روپے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 219 روپے ہے۔

کرنسی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضے کی قسط کی وصولی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

ڈالر

pakistani rupee

interbank

Open Market

dollar prices