Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد

آئی سی سی نے دونوں ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
شائع 01 ستمبر 2022 09:28am
پاکستان اور بھارت نے مقررہ وقت تک 2،2 اوورز کم کروائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان اور بھارت نے مقررہ وقت تک 2،2 اوورز کم کروائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ میں سلو اوورریٹ پرروایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اتوار 28اگست کو دبئی میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت تک 2،2 اوورز کم کروائے، جس پر میچ ریفری جیف کروو نے سزا کے طور پر دونوں کپتانوں کو فی اوور 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور روہت شرما نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو تسلیم کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

india

پاکستان

ICC

fine

Asia cup

Asia Cup 2022