Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسط موصول ہوگئی

رقم کے ذریعے دیگر بین الاقوامی ذرائع سے بھی معاملات بہتر ہوں گے
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2022 09:29am
یہ رقم زر مبادلہ کے ذخائر کو بہترکرے گی۔ فوٹو — فائل
یہ رقم زر مبادلہ کے ذخائر کو بہترکرے گی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے وصول کی گئی رقم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل بینک کو آج 1 ارب 16 کروڑ ڈالرز مل گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یہ رقم زر مبادلہ کے ذخائر کو بہترکرے گی جب کہ اس رقم کے ذریعے دیگر بین الاقوامی ذرائع سے بھی معاملات بہتر ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام منظور کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.17 ارب ڈالرز کی قسط منظور کرلی

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پروگرام کی منظوری دی ہے، پاکستان کو ساتویں اور آٹھیوں جائزے کے تحت آئی ایم ایف سے اب 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز کی قسط ملے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت کی جون 2023 تک کی منظوری دی، پاکستان کو اب 6 ارب ڈالر کے بجائے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 6.5 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

IMF

State Bank Of pakistan

IMF Board Meeting