Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں جیکولین کو طلب کرلیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اداکارہ کے 7 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرچکی ہے
شائع 31 اگست 2022 11:37pm

بھارتی عدالت نے200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں بالی ووڈ سپراسٹار جیکولین فرنینڈس کو طلب کرلیا ہے ۔

بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈس کو 26 ستمبر کو دہلی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے، جنوری سے جاری تحقیقات میں 36 سالہ بھارتی اداکارہ سے متعدد بار تفتیش کی جاچکی ہے۔

دہلی کی پٹیالہ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اداکارہ کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر انہیں طلب کیا۔

جیکولین پر الزام ہے کہ وہ جانتی تھیں کہ ان کا بوائے فرینڈ کیا کرتا ہے اور انہیں مہنگے تحفے دینے کے لئے رقم کہاں سے حاصل کی گئی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اداکارہ کے سات کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرچکی ہے۔

Jacqueline Fernandez