Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: سعودی عرب میں پولیس کا یتیم خانے کی خواتین پر تشدد

سعودی پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران جسمانی اور اخلاقی ہتک بھی ناقابل قبول ہے
شائع 31 اگست 2022 10:12pm
گورنر عیسر ریجن نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو — اسکرین گریب
گورنر عیسر ریجن نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو — اسکرین گریب

ریاض: سعودی عرب کے عسیر ریجن کے علاقے میں مقامی افراد اور پولیس کی جانب سے یتیم خانے کی خواتین پر تشدد کا واقع پیش آیا ہے۔

عسیر ریجن کے یتیم خانے میں مقامی افراد اور پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی پبلک پراسیکیوشن نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی تاہم یتیم خانے پر مقامی افراد کی جانب سے دھاوا کیوں کیا گیا اسکی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

اس ضمن میں سعودی پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد ناقابل قبول جرم ہے جب کہ گرفتاری کے دوران جسمانی اور اخلاقی ہتک بھی ناقابل قبول ہے۔

سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ گورنر عیسر ریجن کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔

Saudia Arabia

violence

crimes against women

harassments