Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دادو: خیرپور ناتھن شاہ سیلابی پانی میں مکمل ڈوب گیا

تحصیل جوہی اور میہڑ کے مختلف شہری علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔
شائع 31 اگست 2022 09:31pm

ضلع دادو میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، تحصیل خیرپور ناتھن شاہ مکمل سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔

تحصیل جوہی اور میہڑ کے مختلف شہری علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا۔ جوہی کے ڈگری کالج، لائیو اسٹاک آفس، کنڈر گارٹن اسکول سمیت سٹی ٹو کالونی مکمل سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

جبکہ تحصیل میہڑ کے پیٹرول پمپ سمیت شہری آبادی میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد ضلع بھر کے شہری خوف و حراس میں مبتلا ہیں۔

سیلاب متاثرین نے مختلف سڑکوں اور اسکولوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

اس سے قبل، ڈپٹی کمشنر دادو کے تھریٹ لیٹر جاری کرنے کے بعد خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور میہڑ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے سیلاب کے باعث نقل مکانی کی ہے، شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہئے ہیں اور 90 فیصد خیرپور ناتھن شاہ شہر خالی ہوچکا ہے۔

آج نیوز دادو کے نمائندے بھائی خان طاہر کے مطابق خیرپور ناتھن شاہ سمیت مذکورہ تینوں تحصیلوں سے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر رہی ہے، رات دیر گئے پورے شہر کو خالی کرانے کیلئے سائرن بجائے گئے، کاچھوں اور کچے کے علاقوں میں سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہاتوں سمیت چھوٹے بڑے شہر پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

Rain

Sindh floods

Pakistan Flood

Madad Karo