Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ستمبر میں کالج اور یونیورسٹی میں جا کر تبلیغ کرنی ہے، عمران خان کی کارکنان کو ہدایت

قائداعظم کے ساتھ نوجوانوں نے جدوجہد کی تو وہ سیاست نہیں عبادت تھی
شائع 31 اگست 2022 07:15pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں آپ نے کالج و یونیورسٹی جاکر تبلیغ کرنی ہے۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ملک کو حقیقی طور پر آزاد کیا جائے، ستمبر میں آپ نے کالج اور یونیورسٹی میں جا کر تبلیغ کرنی ہے، آزادی کی جدوجہد سیاست نہیں بلکہ عبادت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب وہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، 75 سالوں میں پہلی بار ایک موقع ملا کہ ملک حقیقی طور پر آزاد کر سکیں اور یہ ایسا وقت ہے جو قوموں کی زندگی میں بار بار نہیں آتا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے ساتھ نوجوانوں نے جدوجہد کی تو وہ سیاست نہیں عبادت تھی، آزادی کی تحریک کے لئے میں بھرپور طریقے سے کام کروں گا جس میں آپ نے مدد کرنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پہلےآزاد ہونا ہے پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں، کوئی بیرون ملک سے چوروں کو ہم پر مسلط نہ کرے، ہمیں امریکا کے غلام ان چوروں سے آزاد ہونا ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

isf