سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر، پیاز مہنگا ہوگیا ہے: نوید قمر
وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کشتیوں سےکھانا پہنچ رہا ہے، سیاست بعد میں کرلیں گے، ہمیں پوائنٹ ایجنڈے پر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس ہے، ان حالات میں ضروری ہے سیاست کو ایک سائیڈ پر رکھ دیں کیونکہ پاکستان کی معشیت کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نوید قمر نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں ٹماٹر اور پیاز مہنگا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے پیازاور ٹماٹر کے درآمدی پرمِٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے سینئرافسر نے بتایا کہ پیازاور ٹماٹر کی درآمد کے لیے امپورٹ پرمِٹ جاری کرنے کا فیصلہ میٹنگ میں کیا کیونکہ ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اگلے 90 دنوں کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اورلیویز کو معاف کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملک کے 72 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی جس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سےگزر رہا ہے، ہمارے لوگ بہت مشکل میں زندگی گزار رہے ہیں، حکومت نے تمام وسائل متاثرین کی بحالی اور ریسکیو پر لگا دیئے ہیں۔
Comments are closed on this story.