Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ستمبر کے پہلے 15 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر سستا ہوگا.
شائع 31 اگست 2022 04:18pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مہنگائی کی چکی میں پِسی عوام کے لئے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ستمبر 2022 کی پہلی ششماہی میں بڑی پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل) کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹرتک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے 15 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت یکم ستمبرسے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویزکردہ قیمتوں میں کمی نہیں کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پہلے ہی پیٹرول پر10 روپے اور 10.5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح سے اضافی پیٹرولیم لیوی (پی ایل) لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ریگولیٹر نے یکم ستمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں پر اپنی سفارشات پر کام شروع کر دیا ہے۔

پاکستان

petroleum prices

Petrol Diesel Price