نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی
بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، اس کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی اس سلسلے میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی، اس کے علاوہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی، جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی۔
چیئر مین نیپرا نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ صارفین کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔
nepra
electricity
K-Electric
Fuel adjustment charges
مقبول ترین
Comments are closed on this story.