Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آٹو سیکٹر کا بحران مزید بڑھ گیا، 2 معروف کمپنیوں کا پاکستان میں آپریشن بند

سیلاب کے سبب سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے آپریشن شدید متاثر
شائع 31 اگست 2022 01:59pm
کمپنیوں کو گاڑیوں کے پُرزوں کی قلت کا سامنا ہے، تصویر فائل
کمپنیوں کو گاڑیوں کے پُرزوں کی قلت کا سامنا ہے، تصویر فائل

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنیوں ٹویوٹا اورملت ٹریکٹرلمیٹڈ نے ملک میں پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

آج نیوز کے مطابق کمپنیوں نے ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پُرزوں کی قِلت اور ترسیل میں رکاوٹ کی وجہ سے اپنی پیداوار بند کی ہے۔

ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پرزوں کی قِلت کے باعث پلانٹ یکم سے 16ستمبر تک بند رہے گا۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کے لیے منظوری میں تاخیرنے رکاوٹیں پیدا کیں، جس کے نتیجے میں پُرزوں کی دستیابی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب مِلت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے بھی 31 اگست سے 16 ستمبر تک اپنی پیداواری عمل کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل انڈس موٹرکمپنی نے بھی یکم سے 13 اگست تک پیداوار روک دی تھی۔

Toyota

Automotive

Toyota Indus