Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: افغانستان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی

افغانستان کی ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرلیا
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 12:12am
پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ فوٹو — ای ایس پی این
پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ فوٹو — ای ایس پی این

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے مقابلے میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں بنگالدیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔

افغانستان کی ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر با آسانی سے حاصل کرکے گروپ اے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

میچ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کے مصدق حسین نا قابلِ شکست 48، محمد محمود اللہ 25 اور مہدی حسن 14 رنز اسکور کرسکے۔ بولنگ میں افغان بولرز میں راشد خان اور مجیب الرحمان تین، تین شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری اننگز میں افغان بلے بازوں میں نجیب اللہ بغیر وکٹ گنوائے 43، ابراہیم زدران 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گیند بازی میں بنگلادیش کی جانب سے مصدق حسین، مہدی حسن اور شکیب الحسن ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

خیال رہے کہ افغانستان نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا اگلا میچ بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Sharjah

asian cricket council

Asia Cup 2022

afg vs ban