اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے دورے کا فیصلہ
اسلام آباد: اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق انتونیو گوتیرس پاکستان میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دو روزہ دورے پر 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل پاکستان پہنچ کر سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے اور 11 ستمبر کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔
انتونیو گوتریس نے 2022 کے پاکستان فلڈ رسپانس پلان (ایف آر پی) ایونٹ کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے اور ملک کو عالمی برادری کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کی امداد کے لیے عالمی برادری سے 160 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ تقریباً ساڑھے 7 لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed on this story.