Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویڈن کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، پاکستانی شخص نے کئی افراد کی زندگیاں بچا لیں

نثار نے بتایا کہ اپارٹمنٹ میں تقریباً دس سالہ غیر ملکی بچہ موجود تھا جسے فوری طور پر گھر سے باہر نکال لیا
شائع 30 اگست 2022 07:56pm
غیر ملکیوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
غیر ملکیوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
Nisar Khan, the person who had saved many lives | Sweden | Aaj News

سند سوال: ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک پاکستانی شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی افراد کو جلنے سے بچا لیا۔

سویڈن کے دارالحکومت سے تقریباً 350 کلو میٹر دور سند سوال نامی شہر کے رہائشی علاقہ میں واقع ایک بلڈنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ایک پاکستانی رہائشی اپارٹمنٹ میں گھس کر گھر میں موجود بچے کو عمارت سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

بچے کی جان بچانے والے پاکستانی شہری نثار خان کا کہنا ہے کہ وہ اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھے، اس دوران انہیں قریبی اپارٹمنٹ میں لگی آگ کا معلوم ہوا تو وہ فوری طور ریسکیو کرنے کے لئے آتش زدہ گھر میں گھس گیا۔

نثار نے بتایا کہ اپارٹمنٹ میں تقریباً دس سالہ غیر ملکی بچہ موجود تھا جسے فوری طور پر گھر سے باہر نکال لیا جب کہ انہوں نے ریسکیو عملے کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے اس رہائشی عمارت میں رہائش پزیر کئی افراد کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔

اس دلیر اور غیر معمولی عمل پر پاکستانی شہری نثار خان کی ہمت پر انہیں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر غیر ملکیوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

rescue operation

Sweden

house fire

Overseas Pakistani