Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھٹھہ: متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیا گیا

ضلع میں ہزاروں برسات متاثرین امداد کے منتظرہیں۔
شائع 30 اگست 2022 05:19pm
فوٹو( اسکرین گریب)
فوٹو( اسکرین گریب)

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ کے قریب حیدرآباد روڈ پر چلیا کے مقام پر متاثرین کے لیے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔

ضلع میں ایک طرف ہزاروں متاثرین امداد کے منتظر ہیں تو دوسرے جانب مسلسل بارشوں کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد بھی فاقے کر رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے امداد کی گاڑیوں کو لوٹنے کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے- اس حوالے سے انتظامیہ بھی بے بس نظر آہ رہی ہے۔

حیدرآباد جانے والے روڈ پر چلیا کے مقام رات دیر گئے سیلاب متاثرین کے لیے مچھر دانیا لے جانے والی مزدہ کو بھی لوٹ لیا گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کے ہزاروں کی تعداد میں اس مچھر دانیا موجود تھی۔

Thatta

sindh

Flood victims