Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مدد کی اپیل

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 03:14pm
سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفترخارجہ میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سےپاکستان پرمنفی اثرات پڑرہےہیں،موسمیاتی تبدیلی کے باعث رواں سال پاکستان میں ہیٹ ویو نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،پاکستان میں گرمی کی شدت بھی بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے،پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہورہا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ رواں سال ہونےوالی مون سون بارشیں غیرمعمولی تھیں،72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی ضرورت ہے،سیلاب متاثرین کو صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی مشکل ہوگئی ہے،ان کے لیے پانی، خوراک اور رہائش کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کو امداد دی جارہی ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عالمی برادری کی طرف سے فوری مدد کی ضرورت ہے،دنیا کے کئی ملک ہماری مدد کو آگے آئے،امداد اور تعاون پر تمام عالمی اداروں اوردوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔

foreign office

foreign minister

Bilawal Bhutto Zardari

floods

Floods in Pakistan