Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف سے قرض ملتے ہی روپیہ مستحکم ، ڈالر سستا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 80 پیسے کمی کے بعد ڈالر کا بھاؤ 220 روپے 12 پیسے ہوگیا ہے
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 04:41pm
بیل آؤٹ پیکج کا اعلان سامنے آتے ہی ڈالر کی قیمت میں استحکام آنے لگا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بیل آؤٹ پیکج کا اعلان سامنے آتے ہی ڈالر کی قیمت میں استحکام آنے لگا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے پر روپیہ مستحکم ہونے لگا، ایک ہی روز میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 80 پیسے کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 80 پیسے کمی کے بعد ڈالر کا بھاؤ 220 روپے 12 پیسے ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 54 پیسے کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 220.50 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اگست 2018 میں جب پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو ڈالر 124 روپے کے لگ بھگ تھا لیکن سیاسی اتار چڑھاؤ کے باعث اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی رخصتی کے وقت ڈالر 182 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کی توقعات پر اگست میں ڈالر 239 روپے کی بلند ترین سطح سے نیچے رہا اور قرض کے اجرا کی منظوری کے بعد انٹربینک میں ڈالر 219 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

آئی ایم ایف کے بعد دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مالی معاونت کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر بڑھنے میں سٹہ بازی کا کوئی عنصر شامل نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر

pakistani rupee

interbank

Open Market

dollar prices