Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کے نقاد کمال راشد خان کو گرفتار کرلیا گیا

کمال راشد خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔۔۔
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 11:44pm

خود ساختہ اداکار، پروڈیوسر بالی ووڈ کے ناقد کمال راشد خان المعروف “کے آر کے” اپنے ایک ٹوئٹ کی وجہ سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ملاڈ پولیس نے 2020 میں کئے گئے ایک مبینہ متنازع ٹوئٹ پر انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا۔

 تصویر بزریعہ این ڈی ٹی وی
تصویر بزریعہ این ڈی ٹی وی

ممبئی پولیس کے مطابق انہیں آج بوریولی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کمال راشد خان کی مذکورہ (ڈیلیٹ شدہ) متنازع ٹوئٹ رشی کپور اور عرفان خان کے خلاف تھی۔

انہوں نے رشی کپور سے کہا تھا کہ، “رشی کپور صاحب اسپتال میں داخل ہیں، میں انہیں صرف اتنا کہوں گا کہ سر ٹھیک ہوکر جلدی واپس آنا، نکل مت لینا۔ کیونکہ دارو (شراب) کی دکانہیں بس دو تین دن میں کھلنے ہیں والی ہیں۔”

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ “مشہور شخصیات کی جانیں لیے بغیر کورونا وائرس ختم نہیں ہو سکتا۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ، “میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کورونا چند مشہور لوگوں کو لیے بغیر واپس نہیں جا سکتا۔ میں نے اس وقت نام نہیں لکھے تھے کیونکہ لوگ مجھے گالیاں دیتے، لیکن مجھے معلوم تھا کہ عرفان اور رشی جائیں گے۔ اور میں جانتا ہوں کہ اگلا کون ہے۔”

اس وقت کمال راشد کے توہین آمیز تبصروں پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی نے پولیس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمال آر خان کے خلاف سیکشن 294 (عوام میں فحش حرکات یا الفاظ کی سزا) اور انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دیگر دفعات کے تحت دونوں متوفی اداکاروں کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Bollywood

Kamal Rashid Khan

KRK Arrested

Controversial Tweet