Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری زمین پر قبضہ کا کیس: حلیم عادل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اپوزیشن لیڈر کیخلاف سرکاری اراضی پرقبضے کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 04:11pm
حلیم عادل شیخ (فوٹو: فائل)
حلیم عادل شیخ (فوٹو: فائل)

کراچی: ملیرکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سرکاری زمین پرقبضے کے مقدمے میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

اینٹی انکروچمنٹ حکام نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مجھےجیل کے بی 9 ون وارڈ میں رکھا گیا، یہ وارڈ دہشت گردوں کیلئے مختص ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے رات کو تین بجے اٹھاکر ویڈیو فلم دکھائی جاتی ہے، مجھے دھکا دیکر گرایا گیا، مجھے جیل کے اندرسےہی نئی ایف آئی آرمیں گرفتارکرلیاگیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نےحلیم عادل شیخ کوگریبان سے کیوں پکڑا ؟ جس پر تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ میں نے گریبان سےنہیں پکڑا ،یہ گرنےلگےتھےمیں قمیض پکڑکرگرنےسے بچایاتھا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ 25ایکڑسرکاری اراضی پرقبضہ کیاگیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد حلیم عادل شیخ کونوٹس کیا گیا لیکن انہوں تفتیش میں تعاون نہیں کیا، ہمیں گذشتہ روزکسڈی ملی ہے، حلیم عادل کےخلاف ٹھوس شواہدہیں۔ تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈبہت ضروری ہے۔

عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل، گزشتہ روز سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ایک عجب اس وقت منظر دیکھنے کو ملا، جب دو افراد کو پولیس موبائل کے بونٹ پر سوار پایا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو معلوم ہوا کہ پولیس موبائل کے بونٹ پر سوار دو میں سے ایک شخص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان تھے، جنہوں نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور ہوتے ہی فوراً گرفتاری پر قومی پرچم کی پرواہ کئے بنا احتجاجاً یہ حرکت کر ڈالی۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی اینٹی انکروچمنٹ افسر کو دھمکانے کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی، لیکن جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

Haleem Adil Sheikh

Faheem Khan PTI