Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہروز نے صدف کو ناقابل یقین خاتون قرار دے دیا

صدف کنول کے سالگرہ کی تصاویر و ویڈیوز وائرل
شائع 30 اگست 2022 12:04am

اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کی سالگرہ کے موقع تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ صدف کنول کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیار بھرا پیغام لکھا ۔

تصویر کے ساتھ ہی شہروز نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے صدف کنول کو ناقابل یقین خاتون قرار دے دیا۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ صدف کنول نے انسٹاگرام پر شوہر شہروز سبزواری کی سالگرہ پر سیلفی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر میرے پاس صرف ایک گھنٹہ ہوتا یا مجھے ایک گھنٹہ دیا جاتا اس زمین پر محبت کرنے کے لیے توبھی میں آپ کو سے محبت کرتی۔

دوسری جانب اداکارہ صدف کنول کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں

واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف کنول سے قبل سائرہ یوسف سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔

سائرہ اور شہروز کے درمیان طلاق کے بعد شہروز نے صدف کنول سے شادی کی ہے۔

Sadaf Kanwal

Sharoze Sabzwari